محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ جاری کردیا

صوبے میں موٹر وے پر سفر کرنے بسوں، ریل گاڑیوں، ٹیکسی ڈرائیور، ہوم ڈیلیوری سروس والے اسٹاف کے لئے بھی کورونا ویکسنیشن لازمی قرار

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔صوبے میں موٹر وے پر سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ بسوں، ریل گاڑیوں، ٹیکسی ڈرائیور، ہوم ڈیلیوری سروس والے اسٹاف کے لئے بھی کورونا ویکسنیشن لازمی ہے اوروہ فوری طورپرویکسینیشن کرالیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ 26 اور 27 ستمبر کومتعلقہ ادارے خصوصی طور پر کورونا ویکسنیشن کارڈ لازمی چیک کریں اورعملے کی ویکسینیشن نہ کرانے والے بس اسٹینڈ اور بسوں کو سربمہر کیا جائے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے احکامات پر عمل درآمد کے لئے صوبے کے تمام کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں جبکہ پولیس اور انتظامیہ کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں