ْعروہ حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز سے چند پسندیدہ اور یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں

اتوار 26 ستمبر 2021 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے خوبصورت لمحات کو یاد کرتے ہوئے، اس ایوارڈ شو سے چند پسندیدہ اور یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پسندیدہ لکس اسٹائل ایوارڈز لک کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2018 میں جو لباس انہوں نے پہنا تھا وہ ان کا پسندیدہ ہے۔اداکارہ نے فنکاروں کے کام کو ہر سال اتنی محبت کے ساتھ سراہنے اور عزت دینے پر لکس اسٹائل ایوارڈز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں