ہفتے کے آخری کاروباری روز سونا سستا ہو گیا

سونا سستا ہونے کے باوجود فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی سطح سے نیچے نہ آ سکی

ہفتہ 11 مئی 2024 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2024ء) رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں300روپے فی تولہ کی کمی ہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا300 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 500 روپی رہ گیااسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت257 روپی کی کمی سے 2 لاکھ8 ہزار762 روپی رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر گھٹ کر فی اونس سونا2359 ڈالر رہگیا ۔

(جاری ہے)

فی تولہ چاندی کے بھائو مقامی مارکیٹ میں2650روپے پر مستحکم رہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں