سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک مریض انتقال کر گیا ،327 کیسز رپورٹ

اتوار 17 اکتوبر 2021 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک مریض انتقال کر گیا جبکہ 327 کیسز رپورٹ ہوئے اور 216 صحتیاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے اتوار کے دن وزیراعلی ہاس سے اپنے بیان میں کہی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10948 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 327 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 3 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج مزید ایک مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7530 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ابتک 6231587 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 464896 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج 24 گھنٹوں میں مزید 216 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 446400 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 96فیصد بنتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اسوقت 10966 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 10687 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 251 مریض مختلف اسپتالوں اور 28 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 247کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 15مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے بھر کے کورونا وائرس کے 327 نئے کیسز میں شہر کراچی سے 57سامنے آئے ہیں ۔ ضلع وار اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں 64، سجاول میں 39، جام شورو میں 31، نوشہروفیروز میں 30، کراچی شرقی میں23، نواب شاہ میں 20، کورنگی میں 12، مٹیاری میں 11، بدین، تھرپارکر اور سانگھڑ میں 10-10، کراچی وسطی، کراچی جنوبی، میرپورخاص اور ٹنڈوالہیار میں 9-9، لاڑکانہ میں 8، ٹھٹہ اور ٹنڈو محمد خان میں 6-6، عمرکوٹ میں 5، ملیر اور کراچی غربی میں 2-2، جیکب آباد، شکارپور میں ایک ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے لازمی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں