کراچی میںمیلاد النبی کا مرکزی جلوس آج منگل بولٹن مارکیٹ سے نشتر پارک تک نکالا جائے گا،شاہ عبد الحق

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ نبی کریم کی ولا دت کا جشن منانا ایمان کی دلیل ہے، پیغمر اسلام کی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ میلا د النبی کے جلوس اور محافل میں شر کت کر کے پیا رے مصطفی سے والہا نہ عقیدت کا بھر پور اظہار کریں ۔

انہو ں نے کہا کہنبی کریم کی زندگی ہر دور کے انسانوں کیلئے قابل تقلید ہے اسوہٴ رسا لت امن و سلامتی ،انسانی فلاح و ترقی کی راہ دکھا تا ہے۔12ربیع الاول مرکزی جلوس عید میلاد اٰ لنبی آج بروز منگل 3/بجے سہ پہرنیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈسے علماء مشائخ کی قیادت میں نشتر پارک پہنچے گا۔

(جاری ہے)

جلسہ عید میلاد النبی ٹھیک 5/بجے شام نشتر پارک میں ہو گا۔

علامہ شاہ عبد الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ جشن میلاد مصطفیؐ کو شایان ِشا ن طو ر پر منا نے کی تیا ریا ں زور و شو ر سے جا ری ہیں،پاکستان مصطفی جانِ رحمت کے چاہنے والوں کی سرزمین ہے ملک کے درودیوار ہمیشہ درودو سلام سے گونجتے رہیں گی۔ عظمتِ مصطفی کے پر چم کو بلند رکھنے کیلئے لبیک یا رسو ل اللہؐ کی صداؤں میں 12 ربیع الاول میلا د النبی کے جلوسوں اور جلسوں میں بھر پو ر شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عظمت مصطفی پر مر مٹنے کا جذبہ رکھنے والے لوگ موجود ہیں، میلا د کے تمام جلوس روایتی روٹ کے مطابق نکلیں گے جس میں کو ئی تبدیلی نہیں ہو گی ۔ انہو ں نے واضح کیا کہ غلامان مصطفی ہر گز گھبرانے والے نہیں ہیںنبی کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں میلا د النبی کا جشن جاری رہے گا ۔ نیز عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلسہ گاہ نشتر پارک کے انتظامات کے سلسلے میں جماعت اہلسنّت کراچی کے رہنماؤں نے نشتر پارک کا دورہ کیا اور انتظا ما ت کے حوالے سے جا ئزہ لیا ۔

رہنمائوں نے کہا کہ عید میلا د النبیؐکے مو قع پر قیا م امن ،بجلی کی بلا تعطل فرا ہمی اور بلدیا تی سہو لیا ت کو یقینی بنا نا حکومت و انتظا میہ کی بنیا دی ذمّہ داری ہے جس میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی نہ برتی جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں