عدالت نے سابق ایم ڈی پی آئی اے شاہنواز رحمن اور جنرل منیجر عامر میمن کی درخواست ضمانت خارج کردی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے پی آئی اے میں خریداری کے معاہدوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق سابق ایم ڈی شاہنواز رحمان اور جنرل منیجرعامر میمن کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کردی۔جمعہ کووفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے پی آئی اے میں خریداری کے معاہدوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق سابق ایم ڈی شاہنواز رحمان اور جنرل منیجر عامر میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کردی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قومی ایئرلائن کی بزنس کلاس کے لئے 350 آئی پیڈز کرائے پر حاصل کئے۔ غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے کے تحت 350 آئی پیڈز ایک سال کی مدت کے لئے حاصل کئے۔ بوئنگ 777طیارے میں سیلولر ڈیٹا یا وائی فائی کی سہولت موجود ہی نہیں ہے۔ معاہدوں کے ذریعے قومی خزانے کو 99 ملین سے زائد کا نقصان پہنچا۔ ملزمان کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے گرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر پی آئی اے کے اسپیشل آڈٹ میں معاہدوں کا انکشاف ہوا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں