سند ھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی پانچ سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرلی

بدھ 1 دسمبر 2021 15:44

سند ھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی پانچ سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ یکم دسمبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو پانی کی عدم دستیابی سے متعلق ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی پانچ سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔ہائیکورٹ میں ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو پانی کی عدم دستیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا پہلے ٹینکرز سے پانی مل رہا تھا اب وہ بھی نہیں مل رہا۔ پانی کی فراہمی سے متعلق ڈی ایچ اے کا دعوی درست نہیں۔ جسٹس فیصل کمال عالم کا ڈی ایچ اے سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے سالانہ آڈٹ ہوتے ہیں؟ کہاں ہے، آپ کی آڈٹ رپورٹس؟ سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی پانچ سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے دو ہفتے میں پانی کی فراہمی سے متعلق جامع جواب بھی طلب کرلی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں