سندھ حکومت نے شمس الدین سومرو کو چیئرمین صوبائی الیکشن اتھارٹی تعینات کر دیا

گریڈ 21 کے افسر بقاء اللہ انڑ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات ،صوبائی وزیر مخدوم محبوب کی چارج سنبھالنے کی ہدایت

منگل 18 جنوری 2022 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سندھ حکومت نے شمس الدین سومرو کو چیئرمین صوبائی الیکشن اتھارٹی تعینات کر دیا ۔ نوٹیفکیشن جاری گریڈ 21 کہ افسرشمس الدین سومرو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تھے۔

(جاری ہے)

شمس الدین سومرو کو چیئرمین صوبائی الیکشن اتھارٹی تعینات کر دیا گیا گریڈ 21 کے افسر بقاء اللہ انڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا۔جس کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے، دریں اثناء صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان سے بقاء اللہ انڑ نے ملاقات کی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان نے نئے سینئر ممبر کو چارج سنبھالنے کی ہدایت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں