ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر، پاک بزنس ایکسپریس معطل، ریلوے کی معذرت

جمعرات 18 اگست 2022 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) بارش اور موسم کی خرابی کے سبب کراچی سے پاک بزنس ایکسپریس معطل کردی گئی، جبکہ بعض ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر رہی۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے کے مطابق پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے، علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے سہ پہر 3:50 بجے اور قراقرم ایکسپریس سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بجائے سہ پہر 4 بجے پہنچے گی۔پاکستان ریلوے کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس کو جمعرات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تکلیف کے لیے مسافروں سے معذرت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں