بلاول اور آصفہ بھٹو سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی کی ملاقات

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے ملاقات کی ہے۔بلاول ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان غزہ کے معاملے پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی وہ تاریخ رقم کی ہے کہ پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پورا پاکستان ایک ہے، اور ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور یاسرعرفات کی یادگار تصاویر کے ساتھ ساتھ مسجد اقصی کی تصویر اور ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں