وزیراعظم سے گورنرسندھ کی ملاقات،صوبہ کے انتظامی امور،امن و امان کی صورتحال،کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبہ کے انتظامی امور،امن و امان کی صورتحال،وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو شہر قائد کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور ان کی جانب سے دی گئی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔گورنر سندھ نے وزیراعظم کو وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے حالیہ دورے کی تفصیلات اور تجاویز سے بھی آگاہی دی۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کے ذریعہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔\932

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں