صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری کا محکمہ بلڈنگ کے منصوبوں کا اچانک دورہ

کام کی سست رفتاری پر اظہار برہمی ،صوبائی وزیر نے سندھ جوڈیشل اکیڈمی کے کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی

جمعرات 25 اپریل 2024 18:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے محکمہ بلڈنگ کے منصوبوں کا اچانک دورہ کیا ۔صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے کام کی سست رفتار ی پر برہمی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے سندھ جوڈیشل اکیڈمی کے کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزرا سکریٹریٹ کراچی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور کام کی کوالٹی ٹھیک کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

نیز صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے زیر تعمیر اینٹی کرپشن کامپلیکس کا بھی دورہ کیا انہوں نے ججز فلیٹس، آفیسرز اور اسٹاف کے لئے بننے والوں نئے رہائشی فلیٹس کا معائنہ کیا ۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز نے کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ وقت پر کام مکمل نہ کرنے والے ٹھکیداروں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز نے نیو وزیر اعلی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور کام کوالٹی کو دیکھا ۔ اس موقع پر محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران نے بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے ہدایات جاری کیں کہ کراچی میں جاری منصوبے وقت پر مکمل کئے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں