نواز شریف کے خاندان کو احتساب کیلئے چن لیا گیا ہے،شریف خاندان کیخلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہورہے ہیں ،آصف علی زرداری جب کسی کو کرپٹ کہیں تو سمجھ لیں وہ شخص فرشتہ ہے،زرداری اور بلاول کے ہوتے ہوئے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے،پیپلزپارٹی کرپشن کو عبادت سمجھتی ہے

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 فروری 2018 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خاندان کو احتساب کیلئے چن لیا گیا ہے،شریف خاندان کیخلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہورہے ہیں ،آصف علی زرداری جب کسی کو کرپٹ کہیں تو سمجھ لیں وہ شخص فرشتہ ہے،زرداری اور بلاول کے ہوتے ہوئے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف نے جب اقتدار سنبھالا ملک کا برا حال تھا۔

(جاری ہے)

ملک میں بجلی گیس نہیں تھی۔ہفتے اور اتوار کو بینک کھول کر لوٹ مار کی جاتی تھی۔عالمی سطح پر کرپشن کی شکایات عام تھیں کیونکہ پیپلزپارٹی کرپشن کو عبادت سمجھتی ہے۔نواز شریف کو چائنا کٹنگ ،ٹارگٹ کلنگ ،گیس اور بجلی کے بحران کے خاتمے کی سزا مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں کا برا حال ہے۔ ہر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی اپنی نااہلی کی وجہ سے ہار رہی ہے۔ سندھ میں سیاسی لیڈروں کے گھروں سے اربوں روپے برآمد ہوئے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، مسلم لیگ ن سینیٹ کی اکثریتی جماعت ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں