واٹربورڈ کے آن لائن ٹینکرز سینٹرز کے ماہ رمضان کے درمیان اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے، واٹربورڈ انتطامیہ

جمعرات مئی 22:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) شہریوں کی سہولت کیلئے قائم واٹربورڈ کے آن لائن ٹینکرز سینٹرز کے ماہ رمضان کے درمیان اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے ،شہری روزانہ صبح9 سے شام5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے ٹیلی فون نمبرز99245152،99245178،99240802 99240892،99240891 اور99240893پر بھی گھر بیٹھے ایک ٹیلی فون کال کے ذریعے پانی کے ٹینکر کیلئے درخواست کرسکتے ہیں،واضح رہے کہ آن لائن سینٹر فون کرنے والے شہریوں کو اکثریت نے اوقات کار میں تبدیلی نہ کرنے کی درخواست کی تھی ،علاوہ ازیں واٹربورڈ کے آن لائن سینٹر پر شہریوں کی بڑی تعداد ٹینکرز کیلئے رجوع کررہی ہے گذشتہ دو روز میں تقریباً600شہریوں نے آن لائن ٹینکرز سینٹر فون کرکے گھر بیٹھے ٹینکرز وصول کیئے ، اس طرح سینٹر کے قیام سے اب تک صرف چند دنوں میں 3100 سے زائد شہری اس سہولت سے مستفیض ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments