کراچی ،تیزرفتارٹرک نے 3افرادکوکچل دیا

جمعہ 20 جولائی 2018 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) جمعہ کی صبح بلدیہ حب ریورروڈپرتیزرفتارٹرک نے 3افرادکوکچل دیاماڑی پورروڈپرگاڑی نے خاتون کوکچل دیالائنزایریااورلیارایکسپریس وے سے 2افرادکی نعشیں ملیں،جمعہ کی صبح بلدیہ ٹائون حب ریورروڈپرباباولایت شاہ کے مزارکے قریب تیزرفتارگاڑی نے 3افرادکوکچل دیا،حادثے میں افتخارولدشفیع جاں بحق جبکہ غازی اورامتیاززخمی ہوگئے ،ادھربغدادی کے علاقے ماری پورروڈآئی سی آئی پل پر35سالہ خاتون امینہ زوجہ محمدحسن کوکچل کرجاں بحق کردیا،لائنزایریاسے 70سالہ دولت خان کی نعش مل گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی موت طبی تھی ،جبکہ لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے بھی 35سالہ شخص کی نعش ملی ہے ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں