یوم آزادی کے موقع پر پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹرز اور سیکٹرز میں پرچم کشائی کی تقریبات

منگل 14 اگست 2018 18:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) یوم آزادی کے موقع پرمنگل کو پاکستان رینجرز (سندھ) کے ہیڈکوارٹرز، تمام سیکٹرز اور ونگ ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقاریب میں رینجرز کے چاق و چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ یوم آزادی کے مناسبت سے ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل سعید نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ کے علاوہ دیگر رینجرز افسران نے فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں