کراچی میں بوہری برادری نے عید الاضحی منائی

منگل 21 اگست 2018 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) کراچی میں بوہری برادری نے عید الاضحی منائی‘ نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے اور قربانی کی‘ تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بوہری برادری کی جانب سے عید الاضحی منائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کراچی میں آج صبح نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر کراچی میں منعقد کیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں‘حیدری‘ کھارادر‘ پاکستان چوک ‘صدر و دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے جس کے بعد بوہری برادری نے قربانی کی اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ‘ اضافی پولیس نفری تعینات کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں