حکومت گمشدہ بچوں کی بازیابی اوردلخراش واقعات کے سد باب کیلئے ٹھوس اقدامات کرے،جماعت اسلامی

بدھ 26 ستمبر 2018 20:27

․ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کراچی میں بچوں کی گمشدگی اور ایک ماہ قبل اغواہونے والے بچے کی سائٹ سپر ہائی وے تھانے کے حدود سے لاش ملنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گمشدہ بچوں کی بازیابی، سپر ہائی وے سے ملنے والے بچے کی لاش کی تحقیقات اور آئندہ اس طرح کے دلخراش واقعات کے سد باب کیلئے ٹھوس و عملی اقدامات کرے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں کے بعد بچوں کی گمشدگی کے واقعات نے والدین سمیت شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔ اسکول جانے والے بچوں کے والدین خاص طور پر سخت اذیت کا شکار ہیں جبکہ گمشدہ بچوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی آپریشن کے باوجود جرائم میں مسلسل اضافہ آپریشن کو سبوتاژ اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

کراچی پولیس چیف منیر شیخ نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی پولیس کی اصلاح اور جرائم کے خاتمے کیلئے بڑے دعوے کئے تھے مگر کراچی میں بچوں کی گمشدگی کے بڑھتے واقعات اور پولیس کا والدین کے ساتھ رویہ افسوس ناک اور ان کے دعووں کے برعکس ہے۔ پولیس گمشدہ بچوں کے والدین و رشتہ داروں کی دلجوئی اور جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ کوئی بھی جرم مقامی پولیس کی سرپرستی کے بغیر نا ممکن ہوتا ہے۔مقتول ریحان کے اغوا بعدقتل کی تحقیقات اورگمشدہ بچوں کو جلد بازیاب کراکے والدین میں پھلے ہوئے خوف وحراس اوربے یقینی کو ختم کا جائے۔جماعت اسلامی کے رہنما نے گمشدہ بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اورمقتول ریحان کے والدین سے گھرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں