وزیر اعلی سندھ کی پالیسی اور ہدایات پر 100 فیصد عمل کرانا ہمارا اولین ترجیح ہے،وقا ر مہدی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے سی ایم آئی ٹی وقار مہدی کی زیر صدارت افسران کا اجلاس جمعہ کو ہوا اجلاس میں وزیر اعلی انسپیکشن ٹیم کے چئیرمین اور افسران شریک ہوئے وزیر اعلی کے معاون خصوصی وقار مہدی نے افسران سے محکمے کی کارکردگی سے متعلق معلومات حاصل کیں انہوں نے افسران کو محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی پالیسی اور ہدایات پر 100 فیصد عمل کرانا ہمارا اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

صوبے میں جاری منصوبوں میں کہیں تعطل ہے تو اس پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ وقار مہدی نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت منصوبوں میں شفافیت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جہاں شکایت ملے گی وہاں وزیر اعلی سندھ کے احکامات کے تحت بروقت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں