سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں سزا کو کالعدم قرار دے دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے کیاری گینگ وار کے اکرم عرف اکو کی کی21 سال کی سزا کالعدم قرار دے دی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اگر ملزم کے خلاف کوئی اور مقدمہ نہیں تو اسے رہا کیا جائے پولیس کا الزام تھا کہ ملزم کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے جولائی2017 میں گرفتار کیا گیا تھا ،اس کے قبضے سے دستی بم اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا ،انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو دونوں الزامات میں 14 اور 7 سال قید کی سزا سنائی تھی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں