پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے تھر اور بدین کے علاقوں میں زیر و پوسٹ ، نگر پار کر سندوری اور ڈیپلو گوٹھ ونگی میں فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام

منگل 13 نومبر 2018 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے تھر اور بدین کے علاقوں میں زیر و پوسٹ ، نگر پار کر سندوری اور ڈیپلو گوٹھ ونگی میں فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا جہاں ان علاقوں کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ای این ٹی ، امراض جلد ، بچوں کے اسپلسٹ ، جنرل فزیشن اور رینجرز کے ڈاکٹر وں کی ٹیم نے 2000زائد مریضوں جن میں خواتین ، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں ، اہل علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں