پولیس کا کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے ، مقابلے

3 زخمیوں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، اسلحہ برآمد مقدمات درج

بدھ 12 دسمبر 2018 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور مقابلے کے دوران 3 زخمیوں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کلری‘ گلستان جوہر‘ کھارادر اور نیپئر گارڈن ‘کورنگی اور سپر مارکیٹ کے علاقوں میں کاروائیاں کیں۔تفصیلات کے مطابق کلری تھانہ کے ایس ایچ او انسپکٹر یاسین گجر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ماڑیپور روڈ دعا ہوٹل کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ملزم ابراہیم بنگالی کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا ایس ایچ او یاسین گجر کے مطابق ملزم نے گزشتہ دنوں ماڑی پور روڈ پراسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کانسٹیبل غلام حسین کو زخمی کرکے فرار ہوگیا تھا تاہم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

کھارادر پولیس نے پھول چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ملزم نور اسلام بنگالی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گلستان جوہر پولیس نے حسین ہزارہ گوٹھ میں مقابلے کے بعد ملزم سعید ڈکیت کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا نیپئر پولیس نے اسٹریٹ کریمنل ملزم سلمان جبکہ کورنگی پولیس نے ملزم عبدالغنی کو گرفتار کرلیا ‘پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی پہلے ہی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارا جاچکا ہے اور ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے افغانستان فرار ہوگیا تھا تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گارڈن پولیس نے دھوبی گھاٹ جھنڈا چوک کے قریب سے لیای گینگ وار کارندے ملزم علی رضا عرف سجاد عرف گلیری کو گرفتار کرکے قبضے سے رائفل ‘ گرنیڈ برآمد کرلیا۔ سپر مارکیٹ پولیس نے تین ہٹی پل کے قریب بلوچ پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئی3ڈکیت ملزمان افضل ‘خاور اور جمیل کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ نقدی اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں