انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ولیس اہلکار کے قتل کا جرم ثابت مجرم محمد ریحان کو عمر قید کی سزا سنادی

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ولیس اہلکار کے قتل کا جرم ثابت مجرم محمد ریحان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔عدالت نے ملزم علی ارباز کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کاالزام تھا کہ مجرم نے 23 اگست 2015 کو لیاقت آباد کے علاقے نیرنگ سینما کے قریب فائرنگ کرکے کانسٹیبل مقصود کو قتل کیا،مجرم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،مجرم کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،عدالت نے مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے،جرمانہ نہ دینے کی صورت میں 3 سال اور سزا بھگتنی پڑے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں