پاکستان اللہ کی نعمت،امت کی امیدوں کی کرن اور عالم کفر کیلئے خطرے کی گھنٹی بنا ہوا ہے،دور جدید رسالتؐ سے انکار کا دوسرا نام ہے، حافظ نصراللہ عزیز

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:55

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرحافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کی نعمت،امت کی امیدوں کی کرن اور عالم کفر کیلئے خطرے کی گھنٹی بنا ہوا ہے،دور جدید رسالتؐ سے انکار کا دوسرا نام ہے، اسلام وپاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں، ایک پارٹی نے نعرہ لگاکر عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھینا اور دوسری نے تبدیلی کے نام پر لوگوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالا ہے، اگر ایمان بچانا ہے تو سیکولر اور لبرلز سے جان چھڑانی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد نور لانڈھی میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مقامی رہنماء شاہد انصاری اور نعمان بیگ نے بھی خطاب کیا۔حافظ نصراللہ نے کہا کہ آج تبدیلی کے نام پر پاکستان کا اسلامی تشخص مٹانے کی سازشیں کی جارہی ہیں، حلف نامہ عقیدہ ختم نبوت ،تحفظ ناموس رسالت ؐ سمیت قادیانی نواز پالیسیاں اس کا واضح ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اسلامی تشخص سمیت عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالتؐ کیخلاف قوم کوئی بھی سازش قبول نہیں کریں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں