انسداد دشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 26مقدمات کی سماعت ،عدالت نے 45 گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) انسداد دشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 26مقدمات کی سماعت ،عدالت نے 45 گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر کے چھیبس مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں 21مقدمات میں گواہان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گواہ کہاں ہیں، تفتشی افسر کا کہناتھا کہ بیشترگواہوں کاتبادلہ ہوچکاہے میں رابطہ کررہاہوں عدالت نے 21مدعی مقدمات سمیت 45سے زائد گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، گواہان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے سماعت کے موقع پر ڈاکٹرفاروق ستار،خواجہ اظہارالحسن ،روف صدیقی،ریحان ہاشمی،امجداللہ قمرمنصور اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت کو بتایا گیا کہ میئر کراچی بیمار ہیں اس لیئے پیش نہیں ہوسکتے جبکہ عامرخان عمرہ کی سعادت کیلئے سعودیہ گئے ہیں ، عدالت نے تمام مقدمات کی سماعت 16فروری تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پرگوہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے روف صدیقی کا سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بیان 19 لاکھ مقدمات کا بوجھ ختم کرینگے، نیک شگون ہے،جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ وہ جھوٹے مقدمات جھوٹے گواہوں کے خلاف کارروائی کریں گے،جس دن ایسا ہوگا وہ پاکستان کی تاریخ کا بہترین دن ہو گا،روف صدیقی نے صحافیوں کو بال سیاہ رکھنے کے لیے زیتون اور کھوپرے کا تیل لگانے کا مشورہ دیا صحافی کا کہنا تھا کہ ہمیں تو آپ مشورہ دے رہے ہیں،لیکن ایم کیو ایم کو کھوپرے کا تیل کب لگائینگے تا کہ وہ فریش ہوں ان کا کہنا تھا کہ میرا ایم کیو ایم اراکین کو بھی مشورہ ہے کہ وہ سر میں کھوپرے کا تیل لگائیں تا کہ وہ فریش ہوں،سات دن بھی نہیں اگر دو گھنٹے بھی صحیح مقدمہ چلا تو ہم بری ہو جائیں گے،ہم جب عوام کے لئے خود کو وقف کرتے ہیں تو برداشت کا مادہ ہونا چاہیے،سیاست میں بیہودہ اور بداخلاق زبان استعمال ہو رہی ہے،شرفا اب سیاست میں آنے سے گریز کرتے ہیں،آج کل کی ٹی وی پرگفتگو بچے بھی نہیں دیکھ سکتے،ایسے لوگوں کی میڈیا کوریج نہ کرے،ناجائز تجاوزات کو ہٹانا اچھا کام ہے،لیکن غلط طریقے سے انکروچمنٹ کریں گے تو تنقید تو ہو گی،کے ایم سی کو تجاوزات سے قبل لوگوں کو نوٹس دینا چاہیے تھا،کے ایم سی کو فوری طور پر ان لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کرنی چاہیے جن کی دکانیں مسمار کیں،غریب لوگوں کی دکانیں مسمار کر کہ انکا روزگار چھینا جارہا ہے،جب امیر کا بچہ بیمار ہوتا ہے تو اس کے علاج کے لئے وہ پوری دنیا میں پھرتا ہے،غریب کے بچے کے لئے کوئی پرسان حال نہیں، غیر قانونی شادی ہال توڑنا اچھی بات ہے،لیکن جن لوگوں نے شادی حال میں بکنگ کرا رکھی تھی ان کی دادرسی کون کرے گا، فاروق ستار کو کہتا ہوں ایم کیو ایم پاکستان میں واپس اجائیں،فاروق ستار کا متحدہ قومی کاونسل بنانے کا فیصلہ درست نہیں،عزت دینے والی ذات اللہ کی ہے فاروق ستار واپس آجائیں،ایم کیو ایم ملک کی تیسری بڑی جماعت تھی،اج ایم کیو ایم گلی محلے تک محدود ہوتی جارہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں