ٹریفک اہلکار کی ہلاکت، اسلحے سے ماضی میں بھی قتل ہوئے

تحقیقات کے دوران واقعے کے مقام سے ملنے والے 30بور کے پستول کی گولیوں کے 2 خول کا فارنزک مکمل

منگل 22 جنوری 2019 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) کراچی کے علاقے گارڈن میں نشتر روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کے دوران واقعے کے مقام سے ملنے والے 30بور کے پستول کی گولیوں کے 2 خول کا فارنزک مکمل ہوگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ فارنزک رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ماضی کی ایک واردات سے میچ کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ یہ اسلحہ جس واردات میں استعمال ہوا وہ 7 جولائی 2018 کو کورنگی میں کی جانے والی ڈکیتی کی واردات تھی جس میں یہ اسلحہ استعمال ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ واردات کورنگی ڈیڑھ نمبر پر قائم ہارڈ ویئر شاپ میں کی گئی تھی، ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق اس گروہ کا ایک ملزم چند روز قبل کورنگی میں گرفتار کیا گیا تھا، مذکورہ ملزم کے 2ساتھی تاحال فرار ہیں۔پولیس حکام نے بتایاکہ اس ضمن میں کورنگی فائرنگ کیس کو چیک کیا جائے گا جس میں اس اسلحے سے دو افراد قتل ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں