ماجو کے نئے سمیسٹر میں داخلہ کے لئے ٹیسٹ 27 جنوری کو ہوگا

جمعرات 24 جنوری 2019 18:06

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) محمد علی جناح یونیورسٹی، کراچی (ماجو) کے نئے سیمسٹر میں داخلہ کے لئے ٹیسٹ 27 جنوری کو ہو گا۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق محمد علی جناح یونیورسٹی میں آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتہ سے شروع ہونے والے نئے سیمسٹر اسپرنگ 2019ء میں داخلہ کے لئے امیدواروں کا تحریری اور آن لائن ٹیسٹ بروز اتوار 27 جنوری کو صبح 10 بجے مین یونیورسٹی کیمپس واقع شارع فیصل منعقد ہو گا۔

واضح رہے کہ نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے اس یونیورسٹی کو سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایولوشن کمیٹی کے توسط سے جنرل کیٹیگری میں پہلا نمبر دیا گیا ہے۔ ماجو کی جانب سے نئے سیمسٹر کے دوران مینجمنٹ سائنس، اکنامکس اینڈ فنانس، پروجیکٹ مینجمنٹ، کمپیوٹر سائنس، سافٹ وئیر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، بائیو سائنسز، بائیو انفارمیٹک اور بائیو ٹیکنالوجی کے ڈگری پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ماجو میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے (آج) بروز جمعہ 25 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم ہفتہ کی شام تک داخلہ فارم جمع کرانے والے امیدوار بھی اتوار کی صبح ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے اہل ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق ماجو میں بہترین تعلیمی ریکارڈ کے حامل طلبہ کو فیسوں میں کمی اور اسکالر شپ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بھی مالی امداد کی جاتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں