ن ملیر پولیس نے پولیس اہلکار کے اغوا اور قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے روپوش ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

جمعرات 21 فروری 2019 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ملیر پولیس نے پولیس اہلکار کے اغوا اور قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے روپوش ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پرملزم ارشد عرف بچنگاکو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف ،30بور پستول اور گولیاں برآمد کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزم پر کراچی کے مختلف تھانوں میں دہشتگردی، قتل، اغوا، پولیس مقابلے اور جلا گھیراؤ سمیت 12 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملزم نے 1995 میں پولیس ٹریننگ سینٹرمیں تعینات کانسٹیبل ارشد خان کو سینٹر کے باہرسے اغوا کے بعد شہید کردیاتھا۔جس مقدمہ نمبر 187/95درج ہے ۔گرفتارملزم کیخلاف 2017مومن آباد تھانے میں 5 بچوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنا کا مقدمہ بھی درج ہے۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجاجائیگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں