ٴْکراچی،پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے ٹریڈ لائسنس اتھارٹی کو قانونی نوٹس

بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو جاری ٹریڈ لائسنس کے نوٹسز غیر قانونی ہیں ،چیئر مین شرف الزماں

منگل 19 مارچ 2019 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پسما کی جانب سے ٹریڈ لائسنس اتھارٹی کو قانونی نوٹس بھجوا د یا گیا ہے یہ بات پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن (پسما) کے چیئر مین شرف الزماں نے کورنگی زون کے نجی اسکولز منتظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو جاری ٹریڈ لائسنس کے نوٹسز غیر قانونی ہیں انہیں فی الفور واپس لیا جائے شرف الزماں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میں نجی تعلیمی اداروں کو ٹریڈ نوٹسز کے ذریعے ہراساں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے قومی خدمت سر انجام دے رہے ہیں جبکہ صوبائی اور شہری ادارے ہماری اس قومی خدمت میں رکاوٹ بن گئے ہیں شرف الزماں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نجی تعلیمی ادارے اسٹبلشمنٹ کے زمرے میں نہیں آتے اس لئے پسما حکومت سندھ اور شہری حکومت سے مطالبہ کر تی ہے کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کی جانے والی ہر سازش کو ختم کردیں اور تعلیم کو عام کرنے اور معیار تعلیم کو بلند کرنے میں نجی تعلیمی اداروں کا ساتھ دیں تاکہ قوم کے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ٹریڈ لائسنس پان کے کھوکوں ،پرچون کی دکانوں اور دیگر کاروباری اداروں کو جاری کئے جاتے ہیں جبکہ نجی تعلیمی اداروں کو ٹریڈ نوٹسز جاری کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے شرف الزماں نے کہا کہ سندھ حکومت اور شہری اداروںکو یہ بات سمجھ لینا چاہئے کہ نجی تعلیمی ادارے خالصتاًً غیر کاروباری ادارے ہیں جن کا ٹریڈ اور ٹریڈ لائسنس سے کوئی تعلق نہیں بنتا # #h#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں