ٖمحسود قتل کیس: انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار ، عدالت نے عینی شاہدین کے بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کو طلب کرلیا

پیر 25 مارچ 2019 20:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے 11 اپریل کو گواہان ، مدعی مقدمہ اور عینی شاہدین کے بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت عدالت نے ملزمان پر فردم جرم عائد کردی۔

عدالت میں ملزمان کو فرد جرم سنائی گئی اور استفسار کیا گیا کہ کیا وہ جرم قبول۔کرتے ہیں جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا اس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور عینی شاہدین کے بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ اور گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نقیب قتل کیس میں راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمر سمیت 5 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں جبکہ 13 پولیس اہلکار و افسراں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں