استقبال رمضان کا اہتمام ہمارے نبی کریم ؐ کی سنت کا اتباع ہی ،دردانہ صدیقی

جمعہ 19 اپریل 2019 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) استقبال رمضان کا اہتمام ہمارے نبی کریم ؐ کی سنت کا اتباع ہے ۔ اس لیے ہمیں رمضان کے لیے بڑھ چڑھ کر اہتمام اور کوشش کر نی چاہیئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری دردانہ صدیقی نے قرآن انسٹی ٹیوٹ جماعت اسلامی خواتین گلبرگ وسطی کے تحت ہونے والے ’’استقبال رمضان ‘‘ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں ہمیں چاہیئے کہ اللہ اور قرآن سے تعلق کو مضبوط کریں اور رحمتوں کی بارش سے اپنے دامن کو بھر لیں ۔ امت مسلمہ کی سر بلندی قرآن و سنت سے تعلق کو مضبوط کر نے میں ہی ہے ۔ رمضان المبارک میں روزہ رکھنے اور تلاوت کلام پاک کے ساتھ ساتھ قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کے لیے خود کو تیار کریں ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں