یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس (سندھ) کے زیر اہتمام پراونشل ہیومین رائٹس اینڈڈیموکریسی کانفرنس 25 اپریل کو ہوگی

اتوار 21 اپریل 2019 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس (سندھ) کے زیر اہتمام پراونشل ہیومین رائٹس اینڈڈیموکریسی کانفرنس پچیس اپریل کو کراچی آرٹس کونسل میں وزارت انسانی حقوق حکومت سندھ کے تعاون سے منعقد کی جائے گی بابر حسین سلہری مر کزی صدر یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس (انٹر نیشنل )کے اعزاز میں دی جانے والی کا نفرنس میں ڈاکٹر کھٹو مل صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق ، غلام مر تضی بلوچ صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سندھ، سید ریاض حسین شاہ مشیر وزیر اعلی سندھ، اور سیاسی و سماجی شخصیات پولیس افسران. سول سو سائٹی اوراین جی اوزکی نامورشخصیات شرکت کریں گی کا نفرنس کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینا اور کراچی میں مزدور حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لے حکومت سندھ کے تعاون سے اقدامات کرنا ہے کانفرس میں انسانی حقوق کے حوالے سے کا م کرنے والے ورکرز.سماجی شخصیات اور پولیس افسران کو ایوارڈز بھی دیے جائیں گے�

(جاری ہے)

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں