ایل ڈی اے کسی بھی نیک کام کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو

Gمعاشرے کے محروم طبقات کی مدد بڑا عظیم کام ہے،عید کے بعد مزید میڈیکل کیمپ لگا کر لوگوں کو میڈیکل کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈائریکٹر لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی

اتوار 26 مئی 2019 20:16

ت*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقات کی مدد بڑا عظیم کام ہے ، ایل ڈی اے کسی بھی نیک کام کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، ہفتہ کے روز میڈیا ٹاؤن ہاکس بے کے قریب واقع ایل ڈی اے سیلز سینٹر میں منعقدہ مفت میڈیکل کیمپ اور راشن کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، یہ میڈیکل کیمپ سرونگ ہینڈز نے کراچی یونین آف جرنلسٹس، اینگرو فاو?نڈیشن، نیشنل بینک کے اشتراک سے لگایا تھا اور اس کی سرپرستی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کر رہی تھی، اس کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں کا مفت میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، اس کے علاؤہ سینکڑوں خاندانوں کے لیے رمضان راشن پیک اور عید کے لیے کپڑے بھی تقسیم کیے گئے، ڈی جی ، ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ تھوڑی سی توجہ دے کے علاقے کے غریب افراد کی مدد کی جا سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسکیم 42 سمیت تمام اسکیموں کی جلد ڈیولپمنٹ چاہتے ہیں تاکہ یہ علاقے جلد آباد ہوں، اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری احمد خان ملک نے کہا کہ اسکیم 42 ایک اہم رہائشی سوسائٹی بن رہی ہے، اسی اسکیم میں میڈیا ٹاؤن بھی ہے جہاں صحافیوں کے 1283 رہائشی یونٹس ہیں، میڈیا ٹاؤن میں مکانات کی تعمیر شروع ہو چکی ہے اور جلد یہ آباد ہو جائے گا، سرونگ ہینڈز کے سربراہ ڈاکٹر سکندر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ لگا کر اور راشن تقسیم کر کے معاشرے کے محروم طبقات کو بھی رمضان اور عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کوشش جاری رہے گی اور عید کے بعد اس علاقے میں مزید میڈیکل کیمپ لگا کر لوگوں کو میڈیکل کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی، نیشنل بینک آف پاکستان کے ترجمان سید ابن حسن کا کہنا تھا کہ غریب افراد کو خوراک اور صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کا یہ مشن جاری رہے گا اور عید کے بعد مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے، سرونگ ہینڈز کے جنرل سیکریٹری ارشد انور نے اس عزم کا اعاداہ کیا کے ہم مشکل حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود غریب و نادار مریضوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں ایل ڈی اے عملے، میڈیکل ٹیم، معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس مثبت سرگرمی کو بہت سراہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں