واٹربورڈ کے وائس چیئرمین ساجدجوکھیونے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 18 جولائی 2019 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) واٹربورڈ کے وائس چیئرمین ساجدجوکھیونے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، گزشتہ روز انہوںنے چیئرمین سیکریٹریٹ میں واٹربورڈ کے افسران کے ایک اجلاس کی صدار ت کی ،اجلاس میں ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اینڈ اے شعیب تغلق ، ڈی ایم ڈی فنانس و آرآر جی محمد ثاقب اوردیگرافسران بھی موجود تھے ،اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے وائس چیئر مین کو شہر میں فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال اور اس میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے واٹربورڈ کے اقدامات سے آگاہ کیا ،اجلاس میں واٹربورڈ کے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق اقدامات ، جاری منصوبوں اور مسائل پر تفصیلی غور وخوص ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں