DCکے 604تدریسی وغیر تدریسی عملے کو چار ماہ کی تنخواہیں15فیصد اضافے کے ساتھ ادا کی جائیں،سیدذوالفقارشاہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) ملک کے ممتاز بلدیاتی اداروں کے مزدور رہنما سیدذوالفقارشاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ KMDCکی604تدریسی وغیر تدریسی عملے کو چار ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے جبکہ کے ایم سی کے ملازمین کو2016کے تین ماہ کی اضافہ تنخواہ کے بقایا جات اور موجودہ مالی سال کے 15فیصد اضافے کو آئندہ ماہ کی تنخواہ میں بمعہ دوماہ کے بقایا جات شامل کیا جائے جبکہ بلدیہ کورنگی کے ملازمین کو گذشتہ برس کی10فیصد اور موجودہ مالی سال کی15فیصد اضافے کو تنخواہ کا حصہ بناکر واجبات ادا کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح بلدیہ وسطی کے ملازمین کو گذشتہ برسوں کی اضافی شدہ تنخواہ کے واجبات 2018اور2019کی اضافہ شدہ تنخواہ بمعہ بقایاجات ادا کیے جائیں ۔انہوں نے کہا آج گذشتہ تین روز سیKMDCکا604تدریسی وغیر تدریسی عملہ کام چھوڑ ہڑتال پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مجبوراًآگیا ہے لہٰذا انکی داد رسی کی جائے اور انہیں تنخواہیں ادا کی جائیں اسس سلسلے میں حکومت سندھ خصوصی گرانٹ جاری کرے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں