سندھ ہائیکورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی

منگل 15 اکتوبر 2019 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے آوان بم برآمدگی کیس میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی۔ پولیس نے 2015 میں ملزم عطا اللہ کو لانڈھی سے گرفتار کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں