مجھے عوامی اورقومی خدمات کے صلہ میں مختلف بے بنیاد مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے‘آصف ہاشمی

سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے میری عدم موجودگی میںمیرے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت درج کئے گئے ‘میڈیاسے گفتگو

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:11

کراچی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) سابق و چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے عوامی اورقومی خدمات کے صلہ میں مختلف بے بنیاد مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے ، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے میری عدم موجودگی میںمیرے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے سینٹرل جج کراچی مسٹر محبوب علی کی عدالت میں پیشی کے بعد احاطہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ بطور چیئرمین میرے جوڈیشل/عدالتی فیصلے کو بنیاد بنا کر عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ۔انہوںنے کہا میں نے تقریبا 2سال کا عرصہ جیل میں گزارا ہے ۔میںسابق چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر خود عدالت میں آکر پیش ہوا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں