اسٹیٹ بینک بینکوں،مالیاتی اداروں کو سیلز ٹیکس ریفنڈ بانڈز قبول کرنے کی ہدایت کرے۔ آغا شہاب احمد خان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے صدر آغا شہاب احمد خان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو یہ ہدایات دیں جائیں کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ بانڈز فوری طور پر قبول کرنا شروع کریں تاکہ برآمدکنندگان سیلزٹیکس 1990کے سیکشن67 اے کی دفعات کے تحت اپنے قانونی ریفنڈز لازمی طور پر حاصل کرسکیں۔

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو ارسال کیے گئے ایک خط میں کہا کہ تاجربرادری سیلز ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگی کا یقینی طور پرخیرمقدم کرے گی کیونکہ اس سے پریشان حال برآمدکنندگان کو سکھ کا سانس میسر آئے گا جو زائد کاروباری لاگت،افراط زر اور شدید مسابقت کی فضا میں اپنی بقا قائم رکھنے کے لیے سخت جدوجہد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

آغا شہاب نے برآمدکنندگان کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کے حوالے سے درپیش مسائل پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے زوردیا کہ اس صورتحال نے سرمائے کی قلت کی وجہ سے برآمدی صنعتوں کے لیے مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے جن کی وجہ سے ان کے لیے پیداوار میں کمی کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں اور وہ کسی بھی سے طرح بین الاقوامی مارکیٹوں میں اپنا حصہ برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں