کینجھر جھیل میں پانی اپنی انتہائی سطح 54 فٹ سے زیادہ ہوگیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:49

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) کراچی کو پانی فراہم کرنے والے بہت بڑے آبی ذخیرے کینجھر جھیل میں پانی اپنی انتہائی سطح 54 فٹ سے بھی زیادہ ہونے لگا،جھیل کنارے بنے ہٹس، چبوترے،ہوٹلز ،مسجد ، ریسکیو سینٹر کی عمارت میں بھی پانی داخل ہوچکا۔

(جاری ہے)

جھیل کے انچارج اسسٹنٹ انجینئر نے بتایا کہ کراچی کو پانی کی فراہمی مسلسل برقرار رکھنے کے لیے سطح آب بڑھائی گئی ،جب نہروں میں پانی چھوڑا جائے گا تو آئندہ آٹھ دس دن میں پانی کم ہو جائے گا،مقامی لوگوں نے بتایاکہ تفریح کیلئے آنے والے لوگ پانی کی بلند سطح دیکھ کرواپس چلے جاتے ہیں، جس سے ان کاروزگار اور کاروبار متاثر ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں