سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو فوری طور پر کینسر اتھارٹی بنانے کا حکم دے دیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے ماوے مین پوری جیسی اشیا پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نے سندھ حکومت کو فوری طور پر کینسر اتھارٹی بنانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورت نے سندھ حکومت کو فوری طور پر کینسر اتھارٹی بنانے کا حکم دیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل صحت نے اپنی رپورٹ جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ پورے صوبے میں پانچ سالوں میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کینسر کا شکار ہوئیصوبے میں خطرناک حد کینسر کے کیسز سامنے آنے پر عدالت نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر قابو پایا جائے ،رپورٹ میں کہا گیا کہجناح اسپتال نے سندھ حکومت سے فوری طور پر 600 ملین روپے گرانٹ مانگ لی ہے عدالت نے کہا کہ کینسر اتھارٹی میں جناح اسپتال اور ایس آئی یوٹی کے ماہر ڈاکٹرز کو شامل کیا جائے، عدالت نے گٹکے پر پابندی سے متعلق فوری قانون سازی کی جائے،عدالت نے جناح اسپتال کے لئے بھی فوری اسپیشل فنڈ ریلیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ رپورٹ میں سندھ میں منہ کے کینسر کے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آگئے ڈی جی صحت نے اپنی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ پانچ برسوں میں منہ کے کینسر کے پونے 2 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے،سب سے ذیادہ سول اسپتال کراچی میں 83 ہزار مریض علاج کیلئے آئے ،لِنار لاڑکانہ میں 14534،نورین اسپتال بے نظیر آباد میں 13 ہزار مریضوں کو لایا گیا ،کرن اسپتال کراچی میں 6500، نمرا جامشورو میں 13753 مریض آے ،بیت السکون اسپتال کراچی میں 16000 مریضوں کو لایا گیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں