اسکول بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی پر آئی جی سندھ کا نوٹس

بدھ 13 نومبر 2019 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) گلشن معمار کے اسکول میں چار سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی کے واقعے پر آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بچوں کے حوالے سے پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ سے موصول احکامات پر فوری ایکشن لیا جائے اورسانحہ قصور کی طرز پر ہونے والے واقعات کا جائزہ لیا جائے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے اپنے بیان میں کراچی، حیدر آباد اور سکھر کے ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے مقدمات ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں اور ان واقعات پر آگاہی بھی فراہم کی جائے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن معمار کے نجی اسکول میں دو ملازمین نے چوتھی جماعت کے طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس پر طالب علم کے والد نے اسکول کے دو ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں