جیل میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپورکوسہولیات فراہم نہ کرنے پر جیالے بھرپور احتجاج کریں گے،مرتضی بلوچ

بدھ 13 نومبر 2019 19:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ جیل میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے ساتھ ناروا سلوک اور انہیں سہولیات مہیا نہ کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن بھرپور احتجاج کریں گے اور وفاقی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا بند کرے۔

یہ بات آج انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری ایم پی اے محمد ساجد جوکیو، عدیل اختر شیخ، انفارمیشن سیکریٹری میر عباس تالپور، ایم پی اے شاھینہ شیر علی ، چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد، صدر پیپلز یوتھ منیر ایوب بلوچ، صدر لیڈیز ونگ فاطمہ مجید سمیت پی ایس کے عھدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پ پ پ کراچی ڈیویزن کی کال پر 20 نومبر کو کراچی پریس کلب پر شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ایم پی اے محترمہ فریال تالپور کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کے خلاف ہونیوالے احتجاجی مظاھرے میں بھرپور شرکت کے لِئے حکمت عملی طئہ کر لی گئی۔ ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں 30 نومبر یوم تاسیس مظفر آباد جلسے کے لئے تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور صاحبہ کو جیل میں سھولیات نہ دینے اور ناروا سلوک کے خلاف ملیر کے جیالے بھرپور احتجاج کریں گے جبکہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر 30 نومبر کو مظفر آباد کے جلسے میں ضلع ملیر سے بڑی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا رہی ہے جو جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں