پاک سر زمین پارٹی کا منشور اور اسکی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے، اشفاق منگی

جمعرات 14 نومبر 2019 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی نے پاک سر زمین پارٹی کا منشور اور اسکی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے‘ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور تمام مذاہب رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک جگہ جمع کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 28 بن قاسم ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر میں منعقدہ ورکرز اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اس موقع پر پیپلز پارٹی کی پوری کمیٹی نے شمولیت بھی اختیار کی۔

(جاری ہے)

کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر اور نیشنل کونسل کے رکن آصف حسنین، نیشنل کونسل کے رکن آفاق جمال نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کا منشور کراچی کی ترقی اور ملک میں خوشحالی کا باعث بنے گا،ہم اپنی دعوت کا کام جاری رکھے گی انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء پاک سرزمین پارٹی کی کامیابی سے مشروط ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں