نارتھ کراچی کے علاقے عبد الرحیم گوٹھ میں 400سے زائد میٹرز کی تنصیب مکمل

جمعہ 15 نومبر 2019 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) نارتھ کراچی کے علاقے عبد الرحیم گوٹھ اور یوسف گوٹھ کے علاقوں میں390کم قیمت بجلی کے میٹرزسمیت400نئے کنکشنزکی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران متعلقہ علاقوں سے 200سے زائد خطرناک کنڈوں کا خاتمہ کرتے ہوئی21سے زائد پی ایم ٹیز پرایرئیل بنڈلڈ کیبلنگ کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک سے رابطہ کرنے پر پتا چلا کہ کراچی کے اس مضافاتی علاقے کے رہائشیوں کے لیے چند روز قبل سہولت کیمپ بھی لگایا گیا جہاں 500سے زائد نئے کنکشن کی درخواستوں پر کارروائیاں کی گئیں۔لانڈھی ، کورنگی، سرجانی، لیاقت آباد اور اورنگی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کمپنی کی جانب سے سہولت کیمپ بھی لگائے جارہے ہیںجہاں علاقہ مکینوں کو بلز کے واجبات اور نئے کنکشن سے متعلق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں