مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) لائنز ایریا زون کے زیر اہتمام کارکنان کی تربیتی نشست کا انعقاد

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) لائنز ایریا زون کے زیر اہتمام کارکنان کی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیاجس سے سیکر یٹری جنر ل عارف اعظم اور سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے خطاب میں کارکن کی تعریف اور نظم وضبط پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا،جس میں خاص طور پر کارکنان کے عزم و حوصلے ، مہاجر پرستی اور مہاجر پرچم کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو سرہایاگیا۔

عارف اعظم نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کا شمار عام لوگوں میں نہیں بلکہ خواض میں ہوتا ہے جواپنے آپ کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے حالات کو اپنے اور اپنی قوم کے حق میں تبدیل کرنے کیلئے اپنی زاتی خواہشات اور مفادات کو قوم کے مشترکہ مفادات پر قربان کردیتے ہیں جو قوم کی عزت و بلندی کا باعث بنتی ہے۔

(جاری ہے)

عارف اعظم نے کہا کہ کارکنان پارٹی کے سفیرکی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں جنکے اچھے عمل پارٹی اچھی اور غلط عمل سے پارٹی بری تصور کی جاتی ہے،عام لوگ پارٹی کے کارکن کے عمل و کردار سے پارٹی کی لیڈر شپ اور پارٹی کے اصولوں کااندازہ لگاتے ہیں ، لہذا ہر کارکن کی زمہ داری بنتی ہے کہ اپنے عمل و کردار کو اپنی لیڈر شپ اور پارٹی منشور کے مطابق بنائیں ، جو نہ صرف پارٹی کی ترقی کا سبب بنے گی بلکہ معاشرے میںقوم کی عزت کا باعث ٖ ثابت ہوگی۔

تنویر قریشی نے نظم ضبط جسے اہم اور بنیادی مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط کے بغیر کسی بھی مہذب معاشرے کا قیام ممکن نہیں ،نظم کا مقصدترتیب قائم کرنا ہے جبکہ ضبط برداشت کرنے کے عمل کوکہتے ہیں جس معاشرے یا قوم میں نظم وضبط ختم ہوجائے وہ معاشرے اپنا وجود کھودیتے ہیں ۔ تنویر قریشی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بگاڑ اور پستی کی بڑی وجہ نظم کا بے تر تیب ہونا اور عدم برداشت نے لوگوں میں نا صرف دوریاں پیدا کردی ہیں بلکہ نفرتوں کے سبب خونی رشتوں میں اختلاف جگہ کرچکا ہے جو ہماری تہذیب اور ثقافت کے برعکس ہماری پستی کا سبب بناہوا ہے جس سے جھٹکارہ اختیار کئے بغیر قوم کی ترقی ممکن نہیں۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں