ملکی اور غیر ملکی محققین گرینج یونی ورسٹی کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

جمعہ 17 جنوری 2020 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) گرینج یونی ورسٹی میں 20 جنوری 2020 سے 22 جنوری 2020 تک عملی تحقیق پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی ۔ کانفرنس کا موضوع ’’عملی تحقیق ، بزنس، اکنامکس، اور منیجمنٹ‘‘ ہے۔ کانفرنس میں تعلیمی ماہرین، اسکالرز، صنعت کار اور بزنسمین تحقیقی مقالے پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

تین روزہ کانفرنس ملیشیا پروفیسر ڈاکٹر راجا رسایا، متحدہ عرب امارات اور بلغاریہ کے مندوبین مقالے پیش کرینگے۔ کانفرنس کے گیسٹ آف آنر بے نظیر بھٹو شہید یونی ورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ، ڈاکٹر اسد لارک، ڈین ہمدرد یانی ورسٹی اور ڈاکٹر امام بن کھوسو، آئی بی اے ، سندھ یونی ورسٹی جام شورو ہونگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں