اتحادیوں اور ناراض ارکان کو منانے کے لیے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے پیکج ڈیل تیار کر لی

وفاقی حکومت نے سندھ میں ارکان قومی اسمبلی کو15،15 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 24 جنوری 2020 00:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) اتحادی جماعتوں اور اپنے ناراض ارکان کو منانے کے لیے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے پیکج ڈیل تیار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ میں ارکان قومی اسمبلی کو15،15 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، خصوصی ترقیاتی فنڈز پر ایم این ایز کی تجویز کردہ اسکیمیں شروع ہوں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان قومی اسمبلی کو بھی 15 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے، وفاقی حکومت نے کراچی میں 100 آر او پلانٹس لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس منصوبے کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا، منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے حامل کنٹینر آر او پلانٹس لگائے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کو رواں اور گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی فنڈز دیئے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے بتایاکہ جو کام 70 سال میں کوئی نہیں کر سکا وہ پی ٹی آئی حکومت کرنے جا رہی ہے، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان کو بھی ترقیاتی فنڈز ملیں گے، ارکان سندھ اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز گورنر ایس آئی، ڈی سی ایل کے ذریعے دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں