سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے خلاف درخواست پرفریقین سے جواب طلب کرلیا

پیر 24 فروری 2020 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے خلاف درخواست پرفریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی سے متعلق درخواست کی سماعت کی عدالت نے حکومت سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا،عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں تو ٹرانسپورٹ کا معاملہ چل رہا ہی سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے کی بحالی کا حکم دیا ہوا ہی درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شہر میں بسیں نہیں ہیں، بسوں کا اعلان تو کیا گیا لیکن چلائی نہیں گئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں