سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی وفات اہل کراچی ،اہل سیاست اور اہل علم کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے ،حافظ احمد علی

منگل 25 فروری 2020 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی کی قیادت میں جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورحق میں نعمت اللہ خان کے انتقال پر انتہائی غم ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعمت اللہ خان ایک عظیم ہستی تھے انہیوں نے 2001میں سٹی ناظم منتخب ہوکر اہل کراچی کی جو خدمت کی انہیں اہل کراچی کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور آج تک جو ترقیاتی منصبوں پر کام ہورہا ہے انہیں کے بنائے ہوئے منصوبے ہیں انہوں نے اپنا دفتر ہو یا گھر ہرجگہ ددین اسلام کی تبلیغ کی ملک کے ہر گوشہ میں ان کے لاکھوں شاگرد ، معتقدین اور مریدین کا حلقہ پھیلا ہوا ہے ان کی وفات سوگواران کے لئے بڑا سانحہ ہے نعمت اللہ خان کی ساری زندگی نیکی کے کاموں میں اور عوام کی خدمت کرتے ہوئے گزری نعمت اللہ خان صاحب نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور تمام مکاتب کو ایک پلییٹ فارم پر جمع کرنے کی ہمتن کوشش کی ۔

(جاری ہے)

ان کا انتقال گزشتہ دنوں کراچی میں ہوا اور انکی نماز جنازہ ادارہ نور حق میں ادا کی جائیگی اور تدفین مقامی قبرستان میں کیجائیگی ،ان کی وفات کے بعد ان کے خاندان میں ایک بہت بڑاخلاء پیدا ہوگیا ہے جس کو پر کرنا شاید ناممکن ہوگا ،اللہ پاک انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔میں تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام ،مذہبی اور سیاسی شخصیات نے نعمت اللہ خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور متعدد علماء مشائخ سیاسی سماجی لوگوں نے ان کے اہل خانہ سے اظاہر تعزیت کی ۔

جن میں JUI کے صوبائی امیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی ، مولانا ولی ہزاروی ،مولنا اقبال اللہ ، مفتی محمد نقشبندی ،قاری سیف الرحمن ،مولانا عبدالسلام شامزئی ،قاری عبدالوہاب انقلابی ،مولانا مشتاق عباسی ،مفتی حماد مدنی ،مولانا فھیم امجد ، مولانا بخت علی شاہ ، JUI س کے مفتی عابد ،مولانا سعد اللہ ،حافظ محمد اکبر ،اسلم شیخ ،مولانا فرحان سعید ،مولانا عبید الرحمن ،مولانا کلیم اللہ چترالی،مولانا آفتاب حسین،مولاناساجد ،حافظ ارمان چوہان ،مفتی فیضان ،تاجربرادران ، شہر کے مدارس کے علماء اکرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اور اہل علاقہ کے لوگوںکی بڑی تعداد نے سوگ واران سے دکھ کا اظہار کیا، اور تعزیت کا اظہار کیا اور کے بلندی درجات کے لئے د عا کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں