آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ پر فالج کا حملہ، دائیں آنکھ متاثر

جمعہ 28 فروری 2020 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین و صوبائی صدر سید ذوالفقار شاہ پر فالج کا حملہ ہوا، مقامی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔ دماغ پر فالج کے حملے کے نتیجے میں دائیں آنکھ متاثر ہوئی جس پر ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے آرام کی ہدایت کی ہے۔ سید ذوالفقار شاہ کی عیادت کیلئے ان کے گھر میں مزدور رہنمائوں کا تانتا بندھ گیا۔

سجن یونین (سی بی ای) کے رہنمائوں سردار یونس، محمد روشن، پھول محمد، شکیل احمد، راجہ عاصم شہزاد، یونائیٹڈ ورکرز یونین کے غلام حسین شاہ، عبدالحمید اعوان، مقصود شیخ، اقبال جدون، موٹر وہیکل ایکشن کمیٹی سائوتھ کے حبیب الرحمن، قاسم شاہ، امام بخش، محمد الیاس، محمد اقبال، ارشد پاپا، ناصر خان، محمد تاج، پیپلز یونٹی کے اشرف اعوان، اسلم خاصخیلی، اسلم بزنجو پروانہ، عبدالعزیز، سجن یونین مشینری پول کے صدر کیپٹن شبیر جدون، واجد خان، لوکل گورنمنٹ ایجوکیشن ایمپلائز بحالی کمیٹی کے کنوینر مزمل شاہ، آپا انیلہ رفیق، عبدالوسام، عدنان، محمد آصف، آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و سکھر میونسپل کارپوریشن (سی بی ای) یونین کے جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ کے علاوہ سینکڑوں محنت کشوں نے ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آرچ بشپ کارڈینئل جوزف کولٹس کے نمائندے سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، شوکت اسٹیفن، میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے جنرل سیکریٹری ملک نواز یونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ شرقی کے جنرل سیکریٹری وارث گلناز، گل اسلام، جان محمد بلوچ، ملک اعجاز، الیاس سندھو، رحیم داد، مزدور لیبر اتحاد یونین کے پرویز حبیب کے ہمراہ وفد نے رہائش گاہ پر عیادت کی۔ جبکہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک نوید اعوان، صوبہ پنجاب کے چیئرمین غلام محمد ناز، صدر میاں سرور معراج، جنرل سیکریٹری رمضان دانش اور مرکزی و صوبائی رہنمائوں، چاروں صوبوں کے بلدیاتی یونین رہنمائوں نے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں